DAILY FARZAND E BALOCHISTAN

فلم چھپاک میں وکرانت میسی نے امول نامی سماجی کارکن کا کردار ادا کیا تھا، وکرانت میسی

فلم چھپاک میں وکرانت میسی نے امول نامی سماجی کارکن کا کردار ادا کیا تھا، وکرانت میسی

ممبئی ۔۔۔۔۔اداکار وکرانت میسی نے بالی ووڈ کی مشہور ترین اداکارہ دیپیکا پاڈوکون کے ساتھ کام کرنے سے ہچکچانے کی وجہ بتا تے ہوئے کہا ہے کہ انہیں لگتا تھا سپر اسٹار دیپیکا پاڈوکون کے ساتھ ان کی جوڑی اسکرین پر اچھی نہیں لگے گی۔ میڈیا رپور ٹ کے مطابق بھارتی اداکار وکرانت مسی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ 2020 میں ریلیز ہونے والی فلم چھپاک میں کام کرنے سے اس لیے ہچکچا رہے تھے کیونکہ انہیں لگتا تھا کہ سپر اسٹار دیپیکا پاڈوکون کے ساتھ ان کی جوڑی اسکرین پر اچھی نہیں لگے گی۔بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں وکرانت مسی نے بتایا کہ اس وقت میں خوداعتمادی کی کمی کا شکار تھا اور مجھے محسوس ہوتا تھا کہ دیپیکا بہت بڑی اسٹار ہیں اور ہمارا قد بھی ایک جیسا ہی ہے۔ بس، ان دو وجوہات کی وجہ سے مجھے ایسا لگا کہ ہم ساتھ اچھے نہیں لگیں گے۔اداکار کے مطابق انہوں نے فلم بھی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا تھا مگر فلم کی ڈائرکٹر میگھنا گلزار نے ان کا حوصلہ بڑھایا اور یقین دلایا کہ ان دونوں کی جوڑی اسکرین پر بہترین نظر آئے گی۔وکرانت میسی نے کہا کہ میگھنا گلزار سمیت کئی ہدایتکاروں نے ان پر اعتماد کیا، جس نے ان کی خوداعتمادی میں اضافہ کیا اور انہیں مشکل کردار ادا کرنے کا حوصلہ دیا۔فلم چھپاک میں وکرانت میسی نے امول نامی سماجی کارکن کا کردار ادا کیا تھا، جو تیزاب گردی کا شکار ایک لڑکی کی جدوجہد میں اس کا ساتھ دیتا ہے۔ ان کی اداکاری اور دیپیکا پاڈوکون کے ساتھ کیمسٹری کو ناقدین اور ناظرین دونوں نے سراہا۔

administrator

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest news