DAILY FARZAND E BALOCHISTAN

یوم عاشور پر امن و امان کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعلی بلوچستان

یوم عاشور پر امن و امان کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعلی بلوچستان

کوئٹہ، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان کا سنٹرل پولیس آفس کوئٹہ کا دورہ ڈیٹا کمانڈ اینڈ کمیونیکیشن سینٹر سے براہ راست کیمروں کے ذریعے کوئٹہ اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں عاشورہ کے جلوسوں اور مجالس کا جائزہ لیا انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان محمد طاہر خان نے محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی
9 اور 10 محرم الحرام کے موقع پر بلوچستان بھر میں پولیس کے 32 ہزار جوان تعینات ہیں پولیس کی معاونت ایف سی بلوچستان اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے کر رہے ہیں۔
یوم عاشور پر امن و امان کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعلی بلوچستان
عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
محرم الحرام کے دوران پولیس، ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان مثالی ہم آہنگی امن کے قیام کی ضمانت ہے۔
یومِ عاشور ہمیں حق، صبر، قربانی اور باطل کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے، حضرت امام حسینؓ کی عظیم قربانی رہتی دنیا تک انسانیت کےلیے مشعلِ راہ ہے۔ محرم الحرام کے دوران قیام امن کے لیے تمام ادارے مکمل ہم آہنگی کے ساتھ فرائض انجام دے رہے ہیں پولیس، ایف سی، پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور باہمی تعاون قائم ہے صوبے بھر میں یومِ عاشور کے پرامن انعقاد کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔عوام کے تعاون، علماء کی رہنمائی اور سکیورٹی اداروں کی شبانہ روز کاوشوں سے بلوچستان میں امن و بھائی چارے کی فضا مزید مضبوط ہوگی۔ عاشورہ سیکورٹی پر پولیس، ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران و اہلکاروں کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں

administrator

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest news