DAILY FARZAND E BALOCHISTAN

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے کئی ٹھکانے تباہ، 13 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے کئی ٹھکانے تباہ، 13 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ/راولپنڈی۔۔۔۔ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بلوچستان میں آپریشن العزم کے تحت انٹیلی جنس بیسڈ مو¿ثر کارروائیوں کے نتیجے میں مزید 13 دہشتگرد مارے گئے ۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں فتنہ الخوارج کو مسلسل تباہی کا سامنا ہے، اب تک ہلاک دہشت گردوں کی تعداد 13 ہوگئی ہے ،کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کی متعدد کمین گاہوں کو تباہ کردیا گیا۔سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ کامیاب آپریشن کے دوران اسلحہ، بارود اور آئی ای ڈی تیار کرنے کا مواد بھی برآمد کیا گیا، سکیورٹی فورسز کی موثر کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے متعدد دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی بھی مصدقہ اطلاعات ہیں۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں دہشت گردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام تک سکیورٹی فورسز کی کاروائیاں مسلسل جاری رہیں گی۔

administrator

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest news