واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ٹرمپ نے سیکریٹری جنرل نیٹو مارک روٹے سے ملاقات میں یورپی ممالک سے شدید ناراضی کا اظہار کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ نیٹو نے ایران کے خلا ف جنگ میں مدد نہ کر کے مایوس کیا، ہمارا ساتھ نہیں دیا، برطانیہ، فرانس، جرمنی، اسپین اور اٹلی سے مایوس ہوں۔نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک روٹے نے ٹرمپ کو منانے کی کوشش کی، ایران جنگ میں امریکا فوجی اڈوں کے ذریعے مسلسل مدد کرنے کا کہا، صدر ٹرمپ کے کردار کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف جنگ میں یورپی اتحادی امریکا کے ساتھ تھے، آپریشن ایپک فیوری میں اٹلی سے 500 امریکی جنگی جہازوں نے اڑان بھری، رومانیہ نے امریکی افواج کو ہوائی اڈے پر سہولتیں دیں۔انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں کی صفائی کیلئے بھی یورپی ممالک اپنے جنگی وسائل پہلے سے تعینات کر رہے ہیں۔
You can share this post!
administrator



