کوئٹہ 26 جون 2026(سٹاف رپورٹر)بلوچستان بیشتر اضلاع میں موسم گرم، جنوب مغربی علاقوں میں شدید گرمی برقرار بلوچستان کے علاقے نوکنڈی اور دالبندین میں ملک بھر میں سب سے زیادہ گرمی پڑی نوکنڈی میں درجہ حرارت 46 اور دالبندین میں 44ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ، محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں دن کو درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ،
24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے شمال مشرقی چند علاقوں بارش ہوئی، 24 گھنٹوں کے دوران بارکھان میں 07 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں می صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان،
صوبے کے وسطی اضلاع میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان، صوبے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، کوئٹہ، شیرانی، موسی خیل، کوہلو،تربت،کیچ، آواران ،لسبیلہ، میں بارش متوقع
بارکھان، ژوب، پنجگور، قلات ،خضدار اور گردونواح میں بھی بارش کی پیشگوئی چند مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے،



