اسلام آباد (این این آئی)پی ٹی آئی نے 2018ءکے عام انتخابات کی تحقیقات کا وزیر اعظم شہباز شریف کا چیلنج قبول کر لیا۔ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم شہباز شریف کا یہ چیلنج کھلے دل سے قبول کرتے ہیں، الیکشن 2018ءکی غیر جانبدارانہ تحقیقات کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔ پی ٹی آئی نے کہا کہ تحقیقات صرف 2018ءنہیں بلکہ 2024ءکے انتخابات کی بھی ہونی چاہیے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ 2014، 2018ءاور 2024ءان تمام انتخابات کا جامع جائزہ لیا جائے، دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہونا چاہیے۔ترجمان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 2014ءمیں صرف چار حلقے کھولنے کا مطالبہ کیا تھا، چار حلقے کھلنے پر سنگین بے ضابطگیاں سامنے آئی تھیں، اس وقت کی حکومت نے وسیع تحقیقات سے گریز کیا
You can share this post!
administrator



