DAILY FARZAND E BALOCHISTAN

استنبول میں اعلیٰ سطح اجلاس، ترکیہ پاکستان کو توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے مدد فراہم کرےگا

استنبول میں اعلیٰ سطح اجلاس، ترکیہ پاکستان کو توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے مدد فراہم کرےگا

اسلام آباد(این این آئی)استنبول میں توانائی سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس میں پاکستان اور ترکیہ نے توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا، ترکیہ پاکستان میں بجلی کے شعبے میں اصلاحات لانے میں مدد کرے گا، پاکستان نے ترک سرمایہ کاروں کو توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی۔میڈیارپورٹ کے مطابق استنبول میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان توانائی کے شعبے پر اعلی سطح بین الوزارتی مشاورتی اجلاس ہوا۔ ترک وزیر توانائی الپرسلان بیرکتار کی دعوت پر پاکستانی وفد نے استنبول میں اہم اجلاس میں شرکت کی۔ وزیر توانائی سردار اویس لغاری اور مشیر نجکاری محمد علی نے پاکستانی وفد کی نمائندگی کی۔پاکستان اور ترکیہ کے درمیان بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی اصلاحات اور نجکاری پر تفصیلی مشاورت ہوئی، ملاقات کا مقصد پاکستان کے پاور سیکٹر کی تنظیمِ نو، کمرشلائزیشن اور نجکاری کیلئے عالمی تجربات سے استفادہ کرنا تھا۔پاکستان نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کیلئے ترکیہ کے کامیاب ماڈل کا جائزہ لیا۔ اویس لغاری نے شفاف اور سرمایہ کار دوست نجکاری عمل کے عزم کا اعادہ کیا۔ اویس لغاری نے کہا کہ ڈسکوز میں اصلاحات، گورننس کی بہتری اور ریگولیٹری فریم ورک مضبوط بنایا جا رہا ہے۔ترکیہ نے پاکستان کے توانائی کے شعبے کی اصلاحات میں تکنیکی معاونت کی پیشکش کردی۔ ترک وزیر توانائی نے پاکستانی حکام اور ترک کمپنیوں کے درمیان روابط بڑھانے کی یقین دہانی کرائی۔ ترکیہ نجکاری اور بجلی کی تقسیم کے شعبے میں اپنے تجربات پاکستان کے ساتھ شیئر کرے گا۔پاکستان اور ترکیہ کے درمیان توانائی شعبے میں ادارہ جاتی تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔ ترک نجی سرمایہ کاروں کو پاکستان کے پاور سیکٹر میں سرمایہ کاری کی ترغیب دی جائے گی، دونوں ممالک نے ریگولیٹری مہارت، گورننس اور نجکاری کے بہترین طریقوں کے تبادلے پر اتفاق کیا، پاکستان کے پاور سیکٹر کی مالی پائیداری اور کارکردگی بہتر بنانے کیلئے تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔پاکستان اور ترکیہ نے توانائی شعبے میں طویل المدتی شراکت داری کے فروغ پر اتفاق کیا۔ پاکستان نے پاور سیکٹر اصلاحات کیلئے ترکیہ کے تجربات سے فائدہ اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔پاکستان اور ترکیہ کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ ترک سرمایہ کاروں کو پاکستان کے بجلی شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی گئی۔

administrator

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest news