DAILY FARZAND E BALOCHISTAN

بروقت تشخیص، موثر علاج اور مریضوں کی مسلسل نگہداشت سے صحت کے بہتر نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں، میر سرفراز بگٹی

بروقت تشخیص، موثر علاج اور مریضوں کی مسلسل نگہداشت سے صحت کے بہتر نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں، میر سرفراز بگٹی

کوئٹہ۔۔۔۔۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ورلڈ پیشنٹ سیفٹی ڈے کے موقع پر ہر مریض کو محفوظ، معیاری اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریضوں کو محفوظ اور معیاری طبی نگہداشت فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے اپنے پیغام میں کہا کہ حکومت بلوچستان صحت کے شعبے میں اصلاحات اور طبی سہولیات کی بہتری کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔ ہسپتالوں میں سہولیات کی بہتری، طبی عملے کی استعداد کار میں اضافے اور جدید نظام کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ مریضوں کا تحفظ صحت کے مو¿ثر نظام کی بنیادی ترجیح ہے، اس ضمن میں طبی مراکز میں علاج معالجے کے معیار، سہولیات اور خدمات کو مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دل، ذیابیطس، کینسر اور دیگر غیر متعدی بیماریوں میں مبتلا مریضوں کے لیے محفوظ، معیاری اور مسلسل طبی نگہداشت ناگزیر ہے۔ بروقت تشخیص، مو¿ثر علاج اور مریضوں کی مسلسل نگہداشت سے صحت کے بہتر نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ حکومت بلوچستان مریضوں کے تحفظ اور طبی خدمات کے معیار کو مزید مو¿ثر بنانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔ صحت کے شعبے میں اصلاحات کا مقصد عوام کو بہتر، محفوظ اور بااعتماد طبی سہولیات کی فراہمی ہے۔

administrator

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest news