کوئٹہ+اسلام آباد۔۔۔۔وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کے یوتھ پروگرام برائے سیاحت و مہمان نوازی کے فوکل پرسن محمد رو¿ف راجہ کی جانب سے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نو منتخب اعلیٰ عہدیداران کے اعزاز میں راولپنڈی کے ایک معروف ہوٹل میں پروقار تقریبِ ملاقات و عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے کہا کہ تاجر، صنعت کار، سرمایہ کار اور کاروباری شخصیات ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ملک میں تجارت، سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ضروری ہے کہ کاروباری برادری کی ترقی، خوشحالی اور سہولت کے لیے مو¿ثر اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے، کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافے کے لیے جامع حکمتِ عملی پر عمل پیرا ہے۔ کاروباری افراد کو درپیش مسائل کے حل اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے مو¿ثر پالیسی اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔سیدال خان ناصر نے کہا کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کے پلیٹ فارم سے کاروباری شخصیات اور سرمایہ کار بھرپور استفادہ کر سکتے ہیں۔ اس سے تجارت کے فروغ، سرمایہ کاری میں اضافے اور سرمایہ کاروں کو درپیش مسائل کے حل میں مدد مل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان قدرتی حسن، متنوع موسم، بہترین آب و ہوا اور قدرتی وسائل سے مالا مال ملک ہے۔ سیاحت، تجارت، صنعت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں موجود وسیع مواقع سے استفادہ کرکے ملکی معیشت کو مزید مستحکم کیا جا سکتا ہے۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں اور حکومت معیشت کے استحکام، کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کے لیے مزید اقدامات کر رہی ہے۔ حکومت اور کاروباری برادری کے درمیان مو¿ثر رابطہ اور باہمی تعاون ملکی معاشی ترقی کے لیے نہایت اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں سکیورٹی کی صورتحال میں بھی بہتری آ رہی ہے، جس میں افواجِ پاکستان اور سیاسی و عسکری قیادت کی جامع اور مو¿ثر حکمتِ عملی کا اہم کردار ہے۔ بہتر امن و امان اور معاشی استحکام ایک دوسرے سے منسلک ہیں اور پائیدار ترقی کے لیے دونوں شعبوں میں مسلسل پیش رفت ضروری ہے۔سیدال خان ناصر نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان ترقی اور خوشحالی کی نئی منزلیں طے کرے گا اور ترقی یافتہ ممالک کی صف میں نمایاں مقام حاصل کرے گا۔ موجودہ مشکل حالات میں ملکی قیادت کی جانب سے پاکستان کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کے لیے کی جانے والی کوششیں قابلِ تحسین ہیں۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت، تمام سیاسی جماعتیں، کاروباری برادری اور عوام مل کر قومی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کریں تو پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط، مستحکم اور خوشحال ملک بنایا جا سکتا ہے۔
You can share this post!
administrator



