DAILY FARZAND E BALOCHISTAN

کے پی حکومت دہشتگردی کیخلاف اقدامات کیلئے تیار نہیں،طلال چوہدری

کے پی حکومت دہشتگردی کیخلاف اقدامات کیلئے تیار نہیں،طلال چوہدری

اسلام آباد۔۔۔۔۔وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں کے پی حکومت کی تعاون کی یقین دہانی کرانے میں ناکامی پر مذاکرات ناکام ہوئے۔ایک انٹرویومیں طلال چوہدری نے کہا کہ کے پی حکومت دہشت گردی کی جنگ میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہیں کرنا چاہتی۔انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کے معاملے پر پی ٹی آئی کی مذاکراتی ٹیم کے پی کے ٹیم سے مایوس ہوئی۔داخلہ طلال چوہدری نے کہاکہ دہشت گردی کی جنگ پاکستان کے استحکام کی جنگ ہے، اس میں تعاون کریں۔وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ کے پی حکومت دہشتگردی کیخلاف اقدامات کیلئےتیار نہیں، کے پی حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہیں کرنا چاہتی۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت دہشتگردی کیخلاف تعاون کا یقین دلانے میں ناکام رہی، باربار مسودہ خیبرپختونخوا کی قیادت کے کہنے پر تبدیل ہوا۔ انہوںنے کہاکہ ہم تو مایوس ہوئے، پی ٹی آئی کی ٹیم بھی کے پی کی قیادت سے مایوس ہوئی، آئین میں بہت آپشن موجود ہیں، جو ہوگا آئین کے مطابق ہوگا۔

administrator

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest news