کوئٹہ +اسلام آباد۔۔۔۔۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما، سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی اور سابق سینیٹر چوہدری جعفر اقبال کی رہائش گاہ پر جا کر ان سے اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔اس موقع پر رکن قومی اسمبلی زیب جعفر، رکن صوبائی اسمبلی بیگم عشرت اشرف سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات بھی موجود تھیں۔ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال، پارلیمانی امور، جمہوری استحکام اور عوامی مسائل کے حل کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکاءنے اس امر پر زور دیا کہ قومی مفاد، جمہوری اقدار اور عوامی فلاح کو ہمیشہ سیاسی ترجیحات کا مرکز ہونا چاہیے اور تمام سیاسی قوتوں کو قومی یکجہتی کے فروغ کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے چوہدری جعفر اقبال کی طویل سیاسی خدمات، پارلیمانی تجربے اور جمہوریت کے فروغ کے لیے ان کی گرانقدر کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری جعفر اقبال جیسے مدبر اور باوقار قائدین پاکستان مسلم لیگ (ن) کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سینئر قیادت کا تجربہ نہ صرف جماعت بلکہ ملک کے جمہوری نظام کے استحکام کے لیے بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔چوہدری جعفر اقبال نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ باہمی مشاورت، سیاسی رواداری اور پارلیمانی اداروں کے استحکام کے ذریعے ملک کو درپیش چیلنجز پر مو¿ثر انداز میں قابو پایا جا سکتا ہے۔ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، جس میں باہمی روابط کو مزید مضبوط بنانے اور عوامی خدمت کے سفر کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
You can share this post!
administrator



