DAILY FARZAND E BALOCHISTAN

ایف سی ہسپتال کو اتنی جلد فنکشنل دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے،محسن نقوی

ایف سی ہسپتال کو اتنی جلد فنکشنل دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے،محسن نقوی

کوئٹہ +تربت۔۔۔۔۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تربت میں فرنٹیئر کور بلوچستان (سا¶تھ) ہیڈ کوارٹرز کے دورے کے دوران ایف سی کے جدید ترین ہسپتال کا افتتاح کر دیا ۔ وزیر داخلہ نے او پی ڈی، مختلف وارڈز، ایم آر آئی۔ سی ٹی سکین رومز اور آپریشن تھیٹر کا معائنہ کیا۔وفاقی وزیر داخلہ نے جدید ہسپتال کو مختصر مدت میں مکمل کرنے پر آئی جی ایف سی بلوچستان (سا¶تھ) اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔محسن نقوی نے کہا کہ ایف سی ہسپتال کو اتنی جلد فنکشنل دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے، تربت میں علاج معالجے کی جدید سہولتوں سے آراستہ ہسپتال اشد ضرورت تھی، تربت کی مقامی آبادی کو بھی علاج معالجے کی یہ بہترین سہولت میسر ہوگی۔اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی کو ایف سی ہسپتال میں فراہم کردہ طبی سہولتوں کے بارے بریفنگ دی گئی۔آئی جی ایف سی بلوچستان (سا¶تھ) میجر جنرل بلال سرفراز خان نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو فورس کی پیشہ ورانہ تربیت اور فیلڈ آپریشنز سے متعلق بریفنگ دی۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف سی بلوچستان (سا¶تھ) کی پیشہ وارانہ تیاریوں کو سراہا۔اس موقع پر محسن نقوی نے فتنہ الہندوستان سمیت تمام کالعدم دہشت گرد گروہوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر ایف سی بلوچستان (نارتھ) کو خراج تحسین پیش کیا۔

administrator

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest news