DAILY FARZAND E BALOCHISTAN

پاکستان ریلوے کا ایم ایل ون سے کے آغاز کے لئے پیشرفت کرنے کا فیصلہ

پاکستان ریلوے کا ایم ایل ون سے کے آغاز کے لئے پیشرفت کرنے کا فیصلہ

لاہور۔۔۔۔پاکستان ریلوےز نے ایم ایل ون سے متعلق منصوبے پر پیشرفت کو تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا،ایم ایل ون سے متعلق ریویو فیز 30 اکتوبر 2026 تک مکمل کرنے کی ہدایت کر دی گئی ۔چیئرمین ریلوے سید مظہر علی شاہ کی زیر صدارت ایم ایل ون منصوبے پر اہم اجلاس ہوا جس میں بین الاقوامی ڈیزائن کنسلٹنٹس، ریویو کنسلٹنٹس اور ریلوے کے اعلی افسران شریک ہوئے ۔ اجلاس میں کراچی تا روہڑی سیکشن کی اپ گریڈیشن سے متعلق توجہ طلب امور کا جائزہ لیا گیا اورایم ایل ون سے متعلق ریویو فیز 30 اکتوبر 2026 تک مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ۔ اجلاس میں چیئرمین نے منصوبے کی پیشرفت کی مسلسل نگرانی یقینی بنانے اور ہفتہ وار جائزہ لینے کی ہدایت کی جبکہ ایم ایل ون منصوبے کے لیے مارکیٹ سے مشاورت کے دوسرے مرحلہ کا 8 ستمبر سے آغاز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔مارکیٹ مشاورت کے دوسرے مرحلے میں منصوبے کی تیاری اور آئندہ کے اقدامات پر تفصیلی بات چیت ہوگی۔پاکستان ریلوے ایم ایل ون منصوبے کو بہترین بنانے کے لیے مارکیٹ کی تجاویز اور تجربات سے فائدہ اٹھائے گا۔ بتایا گیاہے کہ پاکستان ریلوے کے فلیگ شپ منصوبے کے اسی سال آغاز کے روشن امکانات ہیں۔ وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے منصوبے کے حوالے سے پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایم ایل ون پاکستان ریلوے کی ترقی اور جدید نظام کی بنیاد ہے، ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن سے رفتار، سہولیات اور ریلوے کی کارکردگی بہتر ہوگی، منصوبے میں میرٹ، شفافیت اور مسابقت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ بہترین تجاویز اور ماہرین کی رائے سے ایم ایل ون کو مزید موثربنایا جائے گا۔وزیر ریلوے نے کہا کہ ایم ایل ون منصوبے میں وزیر اعظم خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں،وزیر اعظم منصوبے کی مقررہ مدت میں تکمیل کی ہدایت کی ہے اور وہ اس پر پیشرفت کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔

administrator

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest news