DAILY FARZAND E BALOCHISTAN

کم وزن روٹی اور مہنگے داموں گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی اقدامات

کم وزن روٹی اور مہنگے داموں گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی اقدامات

کوئٹہ۔۔۔۔۔۔۔۔عوامی شکایات اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی ہدایات پر ضلع بھر میں گوشت فروشوں اور تندوروں کے خلاف سخت کریک ڈاو¿ن جاری ہے اس سلسلے میں کارروائیوں کے دوران کم وزن روٹی اور مہنگے داموں گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی اقدامات کیے گئے اور مجموعی طور پر مختلف علاقوں سے 48 افراد کو گرفتار کیا گیا، جن میں سے 35 افراد کو جیل منتقل کر دیا گیا، جبکہ متعدد دکانداروں کو سخت وارننگ جاری کی گئی۔اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد یوسف ہاشمی نے نواں کلی اور عالمو چوک میں کارروائیاں کرتے ہوئے 12 افراد کو گرفتار کیا-جبکہ اسسٹنٹ کمشنر سٹی اور اسپیشل مجسٹریٹ اعجاز حسیب کھوسہ نے گوالمنڈی اور کاسی روڈ پر کارروائیاں کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کیا اس کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر کچلاک، کیپٹن (ر) کبیر زرکون نے کچلاک بازار میں کارروائی کرتے ہوئے 10 افراد کو گرفتار کیا اور اسسٹنٹ کمشنر سریاب مصور احمد اچکزئی اور اسپیشل مجسٹریٹ عزت اللہ نے سب ڈویژن سریاب میں کارروائیاں کرتے ہوئے 12 افراد کو گرفتار کیا۔ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی، مہنگے داموں گوشت فروخت کرنے، کم وزن روٹی دینے اور دیگر ناجائز منافع خوری کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی تاکہ شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

administrator

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest news