تربت۔۔۔۔۔۔صوبائی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی بلوچستان، ظہور احمد بلیدی نے اپنے حلقہ انتخاب بلیدہ کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ مقامی شہریوں، عمائدین اور مختلف وفود سے ملاقاتیں کیں۔دورے کے دوران صوبائی وزیر نے شہید غلام فاروق میموریل اسپتال، شہید ایوب بلیدی ماڈل اسکول اور بلیدہ ماڈل ٹاو¿ن میں جاری ترقیاتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔ متعلقہ افسران نے منصوبوں کی موجودہ صورتحال، تعمیراتی معیار اور تکمیل کے مختلف مراحل سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے آئندہ کے لائحہ عمل سے بھی آگاہ کیا۔ظہور احمد بلیدی نے کہا کہ حکومت بلوچستان عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے ترقیاتی منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کر رہی ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ منصوبوں کی بروقت تکمیل کے ساتھ تعمیراتی معیار پر بھی کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے تاکہ عوام ان منصوبوں کے ثمرات سے جلد مستفید ہو سکیں۔اپنے دورے کے دوران صوبائی وزیر نے مختلف خاندانوں سے ملاقات کرکے ان کے عزیز و اقارب کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کیا، مرحومین کے لیے مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔بعد ازاں، ظہور احمد بلیدی نے مقامی سماجی شخصیت و ٹھیکیدار حاجی صالح کی رہائش گاہ پر منعقدہ ظہرانے میں شرکت کی۔ اس موقع پر علاقے کے معتبرین، سیاسی و سماجی رہنماو¿ں اور پارٹی کارکنان سے ملاقات کے دوران بلیدہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں، عوامی مسائل اور مستقبل کے ترقیاتی اقدامات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔دورے کے اختتام پر عوامی نمائندوں، قبائلی عمائدین، سیاسی کارکنوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے صوبائی وزیر سے ملاقات کی اور علاقے کی ترقی و خوشحالی کے لیے جاری حکومتی اقدامات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
You can share this post!
administrator



