DAILY FARZAND E BALOCHISTAN

دہشتگردی کے خلاف متحد ہونا پڑے گا ‘رکن اسمبلی زرک مندوخیل

دہشتگردی کے خلاف متحد ہونا پڑے گا ‘رکن اسمبلی زرک مندوخیل

کوئٹہ۔۔۔۔پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی شیخ زرک مندوخیل نے کہا کہ ٹانک میں جائنٹ چیک پوسٹ پر دہشتگرد حملے میں 14 سیکیورٹی اہلکاروں اور ایک شہری کی شہادت نہایت المناک اور دلسوز واقعہ ہے اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے دہشتگرد اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکتے ہیں ‘اپنے جاری کردہ بیان میں زرک مندوخیل نے کہا ہے کہ آئے روز دہشت گردی اور بم حملوں کے واقعات قومی سلامتی اور عوام کے تحفظ کیلئے بہت بڑا خطرہ بن چکے ہیں دہشت گردی کی اس شدید لہر کا مقابلہ کرنے کیلئے پوری قوم کو متحدہونا ہو گا قومی اتحاد پیچیدہ مسائل کے حل کیلئے مکالمے ، آئینی بالادستی ، سیاسی ، معاشی اور سماجی انصاف کی فراہمی سے مشروط ہے وقت تیزی سے گزر رہا ہے ، پاکستان کے دشمن ھم پر اندر سے حملہ آور ہیں ، بدقسمتی سے ھماری توجہ ایک دوسرے کو رگیدنے اور طاقت کے ارتکاز پر مبذول ہے آئین پاکستان کو تسلیم کرنیوالے ایک دوسرے کی بجائے پاکستان کی سلامتی کو درپیش سنگین چیلنجز کا مقابلہ کریں انہوںنے کہا ہے کہ حکومتیں ، ادارے ، روزگار اور تحفظ وطن عزیز کے استحکام سے مشروط ہیں ریاست کی بقا ، استحکام اور ترقی کیلئے مخالفانہ اور کڑوی آوازوں کو سننا سمجھنا ھو گا ، پاکستان کیخلاف مسلح حملوں اور زھر آلود پروپیگنڈا پر مبنی دھشت گردی سے بچنے کیلئے سیاسی قیادت ، علما ، اور تمام ریاستی اداروں ایک صفحے پر آنا ھو گا ۔

administrator

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest news