DAILY FARZAND E BALOCHISTAN

جین زی کے احتجاج کے آگے مودی سرکار نے گھٹنے ٹیک دیئے، وزیرتعلیم عہدے سے مستعفی

جین زی کے احتجاج کے آگے مودی سرکار نے گھٹنے ٹیک دیئے، وزیرتعلیم عہدے سے مستعفی

دنئی دہلی۔۔۔۔۔بھارت کے وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان نے ملک بھر میں جاری شدید احتجاج کے بعد ہفتے کے روز اپنے عہدے سے استعفی دے دیا، بھارتی وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنا استعفی وزیراعظم نریندر مودی کو بھجوا دیا۔ عالمی میڈیا کے مطابق بھارتی حکومت ہفتے کے روز جنریشن زی کے احتجاجی رہنماں کے ساتھ مذاکرات کے ایک نئے دور کا آغاز کرنے والی تھی، جن کے مظاہروں نے اس ہفتے دارالحکومت میں زندگی کے نظام کو درہم برہم کر دیا تھا، کیونکہ مظاہرین وزیرِ تعلیم سے استعفی کا مطالبہ کر رہے تھے۔بتایا گیا ہے کہ یہ مظاہرے 2014 میں اقتدار میں آنے کے بعد سے وزیراعظم نریندر مودی کے لیے نوجوانوں کی جانب سے سب سے بڑا چیلنج ثابت ہو رہے ہیں، اپوزیشن جماعتوں نے بھی ان مطالبات کی حمایت کی ہے، جس کے باعث رواں ہفتے شروع ہونے والے پارلیمنٹ کے مونسون اجلاس میں کارروائی معطل رہی، کاکروچ جنتا پارٹی کے ہزاروں حامیوں نے دہلی کے وسط میں احتجاجی ریلی نکالی، حالانکہ حکام نے احتجاجی مقام تک لوگوں کی رسائی روکنے کے لیے شہر کے 18 میٹرو اسٹیشنز کو چوتھے روز بھی بند رکھا تھا۔بتایا جارہا ہے کہ پولیس کے سخت کریک ڈان کے بعد سے عوام میں شدید غصہ پایا جاتا ہے، جہاں پارلیمنٹ کی طرف مارچ کرنے والے دسیوں ہزار مظاہرین کو روکنے کے لیے پولیس نے لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کا استعمال کیا، جس سے متعدد طلبا زخمی ہوئے، بنیادی طور پر نوجوانوں کی قیادت میں ہونے والے یہ مظاہرے نوکریوں کی کمی، بدعنوانی اور حکومتی جوابدہی سے متعلق عوامی غصے کی عکاسی کرتے ہیں، جو کہ اہم اینٹرنس امتحانات کے پرچے لیک ہونے کی خبروں کے بعد ملک بھر میں پھیل گئے۔معلوم ہوا ہے کہ جمعہ کے روز ہونے والے مذاکرات میں پارٹی نمائندوں سورو داس اور آشتوش رینکا نے وفاقی وزرا جے پی نڈا اور جتیندر سنگھ کو خبردار کیا تھا کہ اگر پردھان نے استعفی نہ دیا تو یہ احتجاج مزید پھیل سکتا ہے، یہ مذاکرات سماجی کارکن سونم وانگچک کی 26 روزہ بھوک ہڑتال ختم ہونے کے چند گھنٹوں بعد ہوئے، جس سے صورتحال میں بہتری کی امید پیدا ہوئی تھی۔

administrator

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest news