DAILY FARZAND E BALOCHISTAN

امن و امان کا قیام اور محفوظ ماحول کی فراہمی ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے، سیدال خان ناصر

امن و امان کا قیام اور محفوظ ماحول کی فراہمی ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے، سیدال خان ناصر

کوئٹہ +اسلام آباد۔۔۔۔۔۔۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملک میں امن، معاشی استحکام، سرمایہ کاری، معدنی وسائل کی ترقی اور عوامی خوشحالی کے لیے مو¿ثر اقدامات کر رہی ہے،پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت ہمیشہ کشمیر کاز کی مضبوط حامی رہی ہے اور کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت اور ان کے بنیادی حقوق کے لیے ہر قومی و بین الاقوامی فورم پر بھرپور آواز اٹھاتی رہی ہے۔یہ بات انہوں نے جمعرات کو ملاقات کرنے والے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد پولیس محمد جواد طارق نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ، امن و امان کا قیام اور محفوظ ماحول کی فراہمی ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے متعلقہ اداروں پر زور دیا کہ جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے عوام کو مزید مو¿ثر اور معیاری سیکیورٹی سہولیات فراہم کی جائیں۔بعد ازاں ڈائریکٹر جنرل پاکستان منرلز اتھارٹی شاہد قریشی نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سے ملاقات کی اور ادارے کی کارکردگی، مستقبل کے منصوبوں اور درپیش چیلنجز سے آگاہ کیا۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان معدنی وسائل سے مالا مال ملک ہے اور ان وسائل کے مو¿ثر استعمال سے قومی معیشت کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ خصوصاً بلوچستان اور خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر میں روزگار کے وسیع مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سے نیشنل پیس کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی و انسانی حقوق پاکستان کے وفد نے بھی ملاقات کی۔ وفد میں راجہ صمد معاویہ، ڈاکٹر عابد عباسی، سلمیٰ ملک، یونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکرٹری سجاد طارق، سینئر صحافی سجاد مغل، چوہدری عتیق اور دیگر اراکین شامل تھے۔ وفد نے انہیں بین المذاہب ہم آہنگی، انسانی حقوق، اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال سے متعلق آگاہ کیا۔اسی سلسلے میں حجازی ویلفیئر فاو¿نڈیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد صادق نے بھی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سے ملاقات کی اور فاو¿نڈیشن کی فلاحی سرگرمیوں اور جاری منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ فاو¿نڈیشن ایک غیر سرکاری، غیر منافع بخش اور انسان دوست ادارے کے طور پر مستحق افراد کو خوراک، تعلیم، صحت کی سہولیات، ہنگامی امداد اور دیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی کے لیے سرگرم عمل ہے، جبکہ غربت کے خاتمے، قدرتی آفات کے متاثرین کی امداد اور کمزور طبقات کی بحالی کے مختلف منصوبوں پر بھی کام کر رہی ہے۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان، معاشی ترقی، سماجی ہم آہنگی اور عوامی فلاح ایک مضبوط اور خوشحال پاکستان کی بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بین المذاہب ہم آہنگی، انسانی حقوق کے تحفظ، اقلیتوں کی سلامتی اور سماجی خدمت کے فروغ کے لیے حکومتی اداروں اور فلاحی تنظیموں کا کردار قابلِ تحسین ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک میں امن، معاشی استحکام، سرمایہ کاری، معدنی وسائل کی ترقی اور عوامی خوشحالی کے لیے مو¿ثر اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت ہمیشہ کشمیر کاز کی مضبوط حامی رہی ہے اور کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت اور ان کے بنیادی حقوق کے لیے ہر قومی و بین الاقوامی فورم پر بھرپور آواز اٹھاتی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف، وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کشمیری عوام سے خصوصی وابستگی رکھتے ہیں اور ان کی فلاح و بہبود اور مسائل کے حل کو ہمیشہ ترجیح دیتے رہے ہیں۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ریاستی ادارے، سماجی و فلاحی تنظیمیں اور تمام متعلقہ شعبے باہمی تعاون اور ہم آہنگی کے ساتھ امن، ترقی، قومی یکجہتی، سماجی استحکام اور عوامی خدمت کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں انجام دیتے رہیں گے، کیونکہ یہی ایک مضبوط، پرامن اور خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے۔

administrator

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest news