ڈیرو مراد جمالی۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نصیرآباد طوفانی اندھی کے ساتھ موسلادھار بارش متعدد علاقوں کا زمینی راستے بند درجنوں کچی مکانات کی چھتیں دیواریں گرنے سے دو خواتین تین بچوں سمیت پندرہ افراد زخمی تیزآندھی کے باعٹ درجنوں بجلی کے کھمبے گر گئے کئی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے سائن بورڈ اور درخت جڑ سے اکھڑ گئے نشیبی علاقے زیر آب ڈیرہ مراد جمالی میں سیوریج سسٹم جام بارشوں کا پانی گھروں میں داخل شہری سخت اذیت ناک صورتحال سے دوچار تفصیلات کے مطابق نصیرآباد ڈیرہ مراد جمالی ربی بیدار تمبو منجھو شوری نورپور لہڑی بختیارآباد ڈیرہ بگٹی نوتال چھتر فلیجی میر حسن دولت گھاڑی سکندرآباد مانجھوٹی شاہی واہ سمیت دیگر گردونواحی علاقوں میں تیز اندھی کے ساتھ بارش نے معمولات زندگی مفلوج کرکے رکھ دیا تیز بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے متعدد علاقوں کے زمینی راستے بند ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر جبکہ تیز آندھی کے باعث سائن بورڈ بجلی کے متعدد کھمبے گرنے سے کئی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے ڈیرہ مراد جمالی میں سیوریج سسٹم جام ہونے سے شرقی اور غربی ایریاز میں بارشوں کا پانی گھروں میں داخل ہو گیا شہری سخت اذیت ناک صورتحال کا سامنا کرنا پڑا کچی مکانات کی چھتیں اڑ گئیں اور مکانات کی چاردیواریں مہدم ہونے سے پندرہ افراد جن میں خواتی وبچے بھی شامل ہیں زخمی ہونے کی اطلاعات جن کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا نصیرآباد ڈویژن مین شدید گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم انتہائی خوشگوار ہوگیا جبکہ پٹ فیڈر کینال میں بارشوں کے باعث پانی کی مقدار میں بھی اضافہ ہوگیا جبکہ پانی کی کمی کی وجہ سے خشک ہونے والی چاول پینری کی فصل کو فائدہ پہنچنے سے کسانوں اور زمینداروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔
You can share this post!
administrator



