اسلام آباد+کوئٹہ۔۔۔۔۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے کراچی کو پاکستان کی معاشی شہ رگ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی معیشت کی مضبوطی اور پائیدار ترقی میں کراچی کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے،کراچی نہ صرف ملک کا سب سے بڑا تجارتی و صنعتی مرکز ہے بلکہ قومی آمدن، برآمدات اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں بھی اس کا نمایاں حصہ ہے۔یہ بات انہوں نے ملک کے معروف بلڈر ارشاد بخاری کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ موقع پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے ملک کی معاشی صورتحال، سرمایہ کاری کے فروغ، تعمیراتی شعبے کی ترقی اور کراچی کے معاشی کردار پر تبادلہ خیال کیا۔اپنے خطاب میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے کراچی کو پاکستان کی معاشی شہ رگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت کی مضبوطی اور پائیدار ترقی میں کراچی کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی نہ صرف ملک کا سب سے بڑا تجارتی و صنعتی مرکز ہے بلکہ قومی آمدن، برآمدات اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں بھی اس کا نمایاں حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ تعمیراتی اور ہاو¿سنگ کا شعبہ ملکی معیشت کو متحرک کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور اس شعبے کی ترقی سے روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوتے ہیں۔ انہوں نے سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ نجی شعبہ قومی ترقی کا اہم شراکت دار ہے اور حکومت کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے اس امر پر زور دیا کہ پارلیمان اور کاروباری برادری کے درمیان مو¿ثر رابطے وقت کی ضرورت ہیں تاکہ معیشت کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے اور ترقی کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی اختیار کی جا سکے۔اس موقع پر میزبان ارشاد بخاری نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے تمام طبقات کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کراچی کی کاروباری برادری کے مسائل اور تعمیراتی شعبے کو درپیش چیلنجز پر بھی روشنی ڈالی۔تقریب خوشگوار ماحول میں منعقد ہوئی جس میں شرکاءنے ملک کی معاشی ترقی، سرمایہ کاری کے فروغ اور کراچی کی ترقی کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
You can share this post!
administrator



