DAILY FARZAND E BALOCHISTAN

ہنہ اوڑک میں مسلح افراد اور علاقے کے مکینوں میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ متعدد افرادزخمی ہوگئے

ہنہ اوڑک میں مسلح افراد اور علاقے کے مکینوں میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ متعدد افرادزخمی ہوگئے

کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ کے نواحی علاقے ہنہ اوڑک میں مسلح افراد اور علاقے کے مکینوں میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ متعدد افرادزخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو کوئٹہ کے نواحی علاقے ہنہ اوڑک میں ایک مرتبہ پھر مسلح افراد اور علاقے کے مکینوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہواجس کے نتیجے میں نقیب اللہ جاں بحق جبکہ متعدد افرادزخمی ہوگئے ۔فائرنگ کے بعد علاقے میں حالات شدید کشیدہ گئے جس کے بعدفرنٹیر کور بلوچستان اوراینٹی ٹیرراسٹ فورس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی ہے ۔دریں اثناءمسلح افراد کی فائرنگ کے خلاف ہنہ اوڑک کے رہائشیوں نے ٹائر جاکر سڑک کو ہرقسم کی آمدورفت کیلئے بند کردیا مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ہنہ اوڑک کے رہائشیوں پرفائرنگ میں مسلح افراد کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائیں اورعلاقے کے عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

administrator

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest news