ڈیرہ بگٹی۔۔۔۔۔ڈیرہ بگٹی کے علاقے زین کوہ درینجن میں رقم کے تنازع پر 2 گروپوں کے درمیان فائرنگ ہوگئی۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایک گروپ کے باپ اور بیٹا جبکہ دوسرے گروپ کے 2 بھائی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق دو گروہوں میں جھگڑا ہوا جس کے بعد فائرنگ کی گئی۔ ذرائع کے مطابق دونوں دھڑے آپس میں رشتے دار ہیں، لین دین پر تصادم ہوا جس کے باعث جھگڑا شدت اختیار کر گیا۔
You can share this post!
administrator



