کوئٹہ۔۔۔۔۔صوبائی مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ زہری نے کہا ہے کہ بہتر عوامی خدمات کے لیے میونسپل اداروں کو وسائل فراہم کرنا ہوں گے، مشینری کی فراہمی صرف پہلا قدم ہے، اصل ذمہ داری اس کے مناسب استعمال، دیکھ بھال اور مو¿ثر انتظام کو یقینی بنانا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی آفس میں محکمہ لوکل گورنمنٹ کی جانب سے میونسپل سروسز انیشی ایٹو 2026 کے تحت لوکل گورنمنٹ اداروں کو جدید مشینری کی فراہمی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ صوبائی وزرائ، اراکین اسمبلی سمیت چیف سیکرٹری بلوچستان اور محکموں کے سیکرٹریز نے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے لوکل گورنمنٹ نوابزادہ امیر حمزہ زہری نے منصوبے کی خصوصیات پر روشنی ڈالی۔ صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے کہا ہے کہ حکومت کی کارکردگی کا اصل معیار اعلانات نہیں بلکہ عوام کو فراہم کی جانے والی عملی سہولیات ہیں، شہریوں کو صاف ستھرے ماحول، مو¿ثر نکاسی آب، بہتر صفائی اور فعال بلدیاتی اداروں کی صورت میں حکومتی اقدامات کے ثمرات نظر آنے چاہئیں انھوں نے کہاکہ میونسپل سروسز انیشی ایٹو کے تحت مشینری و آلات کی فراہمی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی مشیر نے کہا کہ اس اقدام کی اہمیت صرف مشینری اور آلات کی فراہمی تک محدود نہیں بلکہ اس کا بنیادی مقصد بلدیاتی اداروں کو ضروری وسائل اور استعداد فراہم کرنا ہے تاکہ وہ عوامی خدمات مو¿ثر انداز میں انجام دے سکیں۔انہوں نے کہا کہ کئی برسوں سے متعدد میونسپل ادارے محدود وسائل، کم استعداد اور ناکافی مشینری کے باوجود بنیادی شہری سہولیات کی فراہمی کی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں، اگر ہم اداروں سے بہتر کارکردگی کی توقع رکھتے ہیں تو انہیں بہتر وسائل بھی فراہم کرنا ہوں گے۔ صوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری نے کہا کہ مشینری کی فراہمی صرف پہلا قدم ہے، اصل ذمہ داری اس کے مناسب استعمال، دیکھ بھال اور مو¿ثر انتظام کو یقینی بنانا ہے۔ عوام کو اپنے علاقوں میں صفائی اور بلدیاتی سہولیات کی واضح بہتری نظر آنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کامیابی کا پیمانہ یہ نہیں کہ آج کتنی گاڑیاں یا مشینری حاصل کی گئی، بلکہ اصل کامیابی یہ ہوگی کہ کل ہمارے شہر اور علاقے کتنے صاف، فعال اور بہتر ہوتے ہیں۔ صوبائی مشیر نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کی جانب سے بلدیاتی نظام کے استحکام کے لیے بھرپور تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت کا واضح مقصد یہ ہے کہ سرکاری وسائل کے نتیجے میں ایسے اقدامات سامنے آئیں جن کے اثرات عوام اپنی روزمرہ زندگی میں محسوس کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت میونسپل اداروں کو صرف وسائل فراہم نہیں کرے گی بلکہ ان سے نتائج، ذمہ داری اور جوابدہی بھی طلب کی جائے گی۔ ترقی کا اصل معیار یہی ہے کہ کیا حکومتی اقدامات سے عام آدمی کی زندگی میں بہتری آئی ہے یا نہیں، اگر جواب ہاں میں ہے تو یہ ایک بامعنی پیش رفت ہے۔
You can share this post!
administrator



