DAILY FARZAND E BALOCHISTAN

مصنوعی ذہانت باشعور نہیں ہو سکتی ، پوپ لیو

مصنوعی ذہانت باشعور نہیں ہو سکتی ، پوپ لیو

ویٹی کن سٹی ۔۔۔۔۔مصنوعی ذہانت بنانے والی کمپنی اینتھروپک نے ویٹی کن سے یہ سوال زیرِ غور لانے کی کوشش کی کہ آیا جدید مصنوعی ذہانت کے نظام مستقبل میں شعور یا خود آگاہی حاصل کر سکتے ہیں تاہم پوپ لیو چہاردہم نے اس امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت انسانی تجربات اور احساسات نہیں رکھتی۔امریکی اخبار کی ایک نئی رپورٹ کے مطابق اینتھروپک دنیا بھر کے مذہبی ماہرین کے ساتھ خفیہ ملاقاتوں میں مصنوعی ذہانت کے ممکنہ شعور پر غور کرنے کے لیے انہیں قائل کرنے کی کوشش کرتی رہی ہے، ان ملاقاتوں میں رازداری کے معاہدے بھی کیے گئے۔رپورٹ کے مطابق کلاڈ نامی مصنوعی ذہانت کے شریک بانی اور سینئر محقق کرسٹوفر اولاہ نے پوپ لیو چہاردہم کے مصنوعی ذہانت سے متعلق موقف سامنے آنے کے بعد ویٹی کن سے اس معاملے پر سنجیدگی سے غور کرنے کی درخواست کی تاہم ان کی کوشش کامیاب نہ ہو سکی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پوپ لیو چہاردہم نے اپنے مذہبی دستاویز میں کہا کہ مصنوعی ذہانت کے نظام تجربات سے نہیں گزرتے، ان کا جسم نہیں ہوتا، وہ خوشی یا درد محسوس نہیں کرتے اور نہ ہی رشتوں کے ذریعے انسانی انداز میں پختہ ہوتے ہیں۔ان کے مطابق مصنوعی ذہانت محبت، کام، دوستی اور ذمے داری کے مفہوم کو اندرونی طور پر نہیں جان سکتی۔

administrator

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest news