DAILY FARZAND E BALOCHISTAN

اداروں کی قربانیوں کی بدولت صوبے میں امن کےلئے کوششیں جاری ہیں،بلال کاکڑ

اداروں کی قربانیوں کی بدولت صوبے میں امن کےلئے کوششیں جاری ہیں،بلال کاکڑ

کوئٹہ۔۔۔۔۔بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی صوبے کو ترقی، خوشحالی اور استحکام کی درست سمت میں گامزن کرنے کے لیے شب و روز محنت کر رہے ہیں، ان کی قیادت میں صوبے میں گڈ گورننس، میرٹ، شفافیت اور عوامی خدمات کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان، سرمایہ کاری اور معاشی ترقی ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔ ہماری بہادر سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کی بدولت صوبے میں امن کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ حکومت کی جانب سے عوامی خدمات کی بہتری، ترقیاتی اقدامات اور امن کے قیام پر بیک وقت توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے وسیع معاشی اور معدنی وسائل کو بروئے کار لانے، سرمایہ کاری کے فروغ اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے ایک پ±رامن اور مستحکم ماحول بنیادی ضرورت ہے۔ وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں صوبائی حکومت کی جانب سے ترقی، میرٹ، شفافیت اور عوامی فلاح کے لیے کیے جانے والے اقدامات بلوچستان کے روشن اور خوشحال مستقبل کی بنیاد بن سکتے ہیں۔

administrator

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest news