DAILY FARZAND E BALOCHISTAN

باصلاحیت بچے گوادر کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، مولانا ہدایت الرحمن بلوچ

باصلاحیت بچے گوادر کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، مولانا ہدایت الرحمن بلوچ

گوادر۔۔۔۔۔گوادر میں آو¿ٹ آف اسکول چلڈرن پروگرام کے تحت ایل سی سینٹر میں سالانہ رزلٹ ڈے کا انعقاد کیا گیا، جس میں نمایاں تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بچوں میں انعامات اور سرٹیفکیٹس جبکہ نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں نقد انعامات تقسیم کیے گئے ۔تقریب کے مہمانِ خصوصی رکن صوبائی اسمبلی گوادر مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے بچوں پر زور دیا کہ وہ تعلیم کو اپنی زندگی کا مقصد بنائیں، دل لگا کر پڑھیں، محنت و لگن کو اپنا شعار بنائیں اور اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے والدین، گوادر اور ملک کا نام روشن کریں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم یافتہ اور باصلاحیت بچے مستقبل میں گوادر کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں رکن صوبائی اسمبلی نے کہا کہ بچوں کی حوصلہ افزائی اور انہیں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے بچوں کو اساتذہ کی رہنمائی سے بھرپور استفادہ کرنے اور اپنی تعلیم پر خصوصی توجہ دینے کی تلقین کی سالانہ رزلٹ ڈے کے موقع پر بچوں نے ملی نغمے، نعت رسول مقبول ﷺ اور مختلف موضوعات پر تقاریر پیش کیں، جبکہ مختلف سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیتے ہوئے اپنی صلاحیتوں، اعتماد اور تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، جنہیں شرکاءنے سراہا۔تقریب میں نمایاں تعلیمی کارکردگی دکھانے والے بچوں میں مختلف انعامات اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے، جبکہ نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں کو نقد انعامات سے بھی نوازا گیا۔ بچوں کو مزید محنت، مستقل مزاجی اور تعلیمی سفر جاری رکھنے کی ترغیب دی گئی رکن صوبائی اسمبلی نے گوادر میں HHRD کی جانب سے جاری تعلیمی اور فلاحی سرگرمیوں کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ ادارہ بالخصوص یتیم اور ضرورت مند بچوں کی تعلیم، کفالت اور معاونت کے لیے قابلِ قدر خدمات انجام دے رہا ہے۔ انہوں نے HHRD کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے بچوں کی تعلیم، تربیت اور فلاح و بہبود کے لیے ایسی سرگرمیوں کے تسلسل کی ضرورت پر زور دیا تقریب میں بچوں، والدین، اساتذہ نے شرکت کی۔

administrator

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest news