DAILY FARZAND E BALOCHISTAN

سندھ کی تقسیم کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی،سید مراد علی شاہ

سندھ کی تقسیم کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی،سید مراد علی شاہ

کراچی۔۔۔۔۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ کی تقسیم کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے دوٹوک اعلان کیا ہے کہ صوبے کی تقسیم کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی، سندھ اسمبلی اس حوالے سے صوبے کی وحدت کے حق میں کئی بار قراردادیں منظور کرچکی ہے اور آئندہ بھی دو تہائی اکثریت سے سندھ کی تقسیم کے حق میں کوئی قرارداد منظور نہیں ہوگی۔مصطفی کمال کے صوبوں سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ کے عوام اور صوبائی اسمبلی کا مو¿قف واضح ہے۔ سندھ اسمبلی صوبے کی وحدت کے حق میں متعدد مرتبہ قراردادیں منظور کرچکی ہے اور سندھ کے لوگ جب چاہیں گے اور جتنی بار چاہیں گے، اس حوالے سے قرارداد منظور کریں گے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ آئین میں کسی بھی ترمیم کے لیے دو تہائی اکثریت درکار ہوتی ہے اور آئین میں اس حوالے سے تمام طریقہ کار واضح ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ یا آئندہ کسی بھی وقت سندھ اسمبلی سے دو تہائی اکثریت کے ساتھ صوبے کی تقسیم کے حق میں قرارداد منظور نہیں ہوگی، کیونکہ یہ معاملہ سندھ کے مفاد میں نہیں ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ محض کسی کے سوچنے یا خواہش رکھنے سے آئین میں ترمیم نہیں ہوسکتی، اس کے لیے آئینی طریقہ کار پر عمل کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بھی آئین میں ترمیم چاہتے ہیں، تاہم آئینی ترمیم کسی ایک شخص کی خواہش سے نہیں بلکہ مقررہ آئینی طریقہ کار اور مطلوبہ اکثریت کے ذریعے ہی ممکن ہے۔پیپلز پارٹی کے دو صوبوں سے متعلق مختلف مو¿قف کے الزام پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس حوالے سے پارٹی پر تنقید کی جاتی ہے کہ سندھ میں ایک مو¿قف جبکہ پنجاب میں دوسرا مو¿قف اختیار کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں دو نئے صوبوں کے قیام سے متعلق قرارداد منظور ہوچکی ہے۔مراد علی شاہ نے واضح کیا کہ سندھ کی تقسیم کے معاملے پر سندھ حکومت اور صوبائی اسمبلی کا مو¿قف واضح اور مستقل ہے، صوبے کی وحدت برقرار رکھنا سندھ کے عوام کی خواہش اور مفاد ہے۔

administrator

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest news