DAILY FARZAND E BALOCHISTAN

حکومتِ پاکستان نوجوانوں کو بااختیار بنانے کےلئے پرعزم ہے، صدر زر داری

حکومتِ پاکستان نوجوانوں کو بااختیار بنانے کےلئے پرعزم ہے، صدر زر داری

اسلام آباد۔۔۔۔۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ حکومتِ پاکستان نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے پ±رعزم ہے۔نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر زر داری نے کہاکہ میں پاکستان کے نوجوانوں کو دلی مبارکباد دیتا ہوں اور عالمی برادری کے ساتھ مل کر ان کی توانائی، استقامت، تخلیقی صلاحیتوں اور ایک پ±رامن، خوشحال اور پائیدار مستقبل کی تعمیر کے عزم کو بھی سراہتا ہوں۔انہوںنے کہاکہ اس سال نوجوانوں کے عالمی دن کا موضوع مختلف حالات، مشترکہ خواہشات” ہمیں یاد دلاتا ہے کہ نوجوان خواہ کسی بھی پس منظر سے تعلق رکھتے ہوں، معیاری تعلیم، باعزت روزگار، جدت و اختراع، مساوات اور معاشرے میں شرکت ان کی مشترکہ خواہشات ہیں۔ یہ صرف ریاست کا فرض نہیں بلکہ ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہر نوجوان کو اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کا بھرپور موقع فراہم کیا جائے۔انہوںنے کہاکہ ہمارے نوجوانوں کا جوش، تخلیقی صلاحیت اور استقامت پاکستان کے لئے ایک قوت ہیں،ان کے زاویہ نگاہ اور اختراعی خیالات معاشروں کو تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،تعلیم، روزگار، کاروبار، رضاکارانہ سرگرمیوں اور فیصلہ سازی کے عمل میں نوجوانوں کی شمولیت کو یقینی بنا کر ہم معاشرے کی بہتری کے لیے ان کی بے پناہ صلاحیتوں سے استفادہ کر سکتے ہیں، نوجوانوں کو قومی ترقی میں فعال کردار ادا کرنے کے لیے بااختیار بنانا محض ان کے مستقبل میں ہی نہیں بلکہ درحقیقت پاکستان کے مستقبل میں سرمایہ کاری ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کی تقریباً 67 فیصد آبادی 30 سال سے کم عمر افراد پر مشتمل ہے، اس لیے ہمارے نوجوان قوم کی سب سے بڑی قوت ہیں، خصوصاً نوجوان خواتین کی امنگیں، صلاحیتیں اور قیادت ہماری سماجی و معاشی ترقی کے لیے نہایت اہم ہیں، لڑکیوں اور نوجوان خواتین کے لیے تعلیم، ہنرمندی، کاروبار، سائنس، ٹیکنالوجی اور قیادت میں مواقع فراہم کر کے ہم اپنی قوم کی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لا سکتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ یہ دن ہمیں اس امر کی بھی یاد دہانی کراتا ہے کہ اگر تعلیمی مواقع کی کمی، نوجوانوں میں بے روزگاری کی بلند شرح اور ڈیجیٹل خواندگی کے خلا جیسے چیلنجز کا بروقت تدارک نہ کیا گیا تو ان کے طویل المدتی اثرات پورے معاشرے میں پھیل سکتے ہیں، جن میں معاشی جمود، افرادی قوت کا بیرونِ ملک منتقلی کا رجحان، جرائم میں اضافہ، انسانی اسمگلنگ، ذہنی صحت کے مسائل اور معاشرتی بے چینی بھی شامل ہیں۔انہوںنے کہاکہ حکومتِ پاکستان نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے پ±رعزم ہے، وزیراعظم یوتھ پروگرام حکومتِ پاکستان کا نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے حوالے سے فلیگ شپ پروگرام ہے جس کا مقصد ملک کے نوجوانوں کو تعلیم، ہنرمندی، روزگار، کاروبار، ڈیجیٹل جدت، کھیلوں اور شہری سرگرمیوں میں مواقع فراہم کرتے ہوئے ملک کی آبادیاتی صلاحیت سے فائدہ اٹھانا ہے۔انہوںنے کہاکہ میں اپنی نوجوان بیٹیوں اور بیٹوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں کہ وہ بہترین کارکردگی کے حصول کی کوشش کریں، جدت و اختراع کو اپنائیں، دیانت داری، ہمدردی اور برداشت کی اقدار کو فروغ دیں اور ملک کی ترقی و خوشحالی میں فعال کردار ادا کریں۔آئیے! اپنی مشترکہ خواہشات کو مشترکہ کامیابیوں میں تبدیل کریں اور ایک مضبوط، جامع اور خوشحال پاکستان کی تعمیر کریں۔

administrator

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest news