DAILY FARZAND E BALOCHISTAN

ججز سمری پر دستخط نہ کرنے کا معاملہ، صدر سے مذاکرات کا ٹاسک اسپیکر قومی اسمبلی کے سپرد

ججز سمری پر دستخط نہ کرنے کا معاملہ، صدر سے مذاکرات کا ٹاسک اسپیکر قومی اسمبلی کے سپرد

اسلام آباد۔۔۔۔۔۔ ججز کی سمری پر دستخط نہ کرنے کے معاملے پر وفاقی حکومت نے صدر مملکت سے مذاکرات کا ٹاسک اسپیکر قومی اسمبلی کے سپرد کر دیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کی، ملاقات میں صدر مملکت کے قانونی مشیر عرفان قادر اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب بھی موجود تھے۔ملاقات میں ججز تعیناتی سے متعلق جوڈیشل کمیشن کے فیصلے اور بعد کی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے جوڈیشل کمیشن کے فیصلے اور قانونی پہلوو¿ں سے آگاہ کیا۔صدر مملکت کے قانونی مشیر عرفان قادر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ججز کا معاملہ ان شائ اللہ جلد حل ہو جائے گا، سب مل جل کر مسئلے کا حل تلاش کر لیں گے۔قانونی مشیر نے کہا کہ سب چیزیں ہماری اور ملک کی بہتری کے لیے ہو رہی ہیں، اس طرح کے مسائل پرامن طریقے سے حل ہو جائیں گے، میں ہمیشہ پ±رامید رہتا ہوں۔

administrator

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest news