پنجگور /اسلام آباد۔۔۔۔۔آپریشن ردُالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کے نتیجے میں پانچ خوارج مارے گئے ۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے پنجگور کے علاقے سرکینی اور چھیدگی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنہ الہندوستان کے سرغنہ وزیر ولد جمال سمیت 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے 4 موٹر سائیکلیں، مشین گنز، بھاری اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ہلاک دہشت گرد تاجروں اور شہریوں سے لوٹ مار، بھتہ خوری، اغواءاور دہشت گردی میں ملوث تھے۔سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ فتنہ الہندوستان کے دیگر دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے پنجگور میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 5 خوارجیوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا ہے۔محسن نقوی نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے بہادر جوان قوم کا سرمایہ افتخار ہیں، قوم کے بہادر سپوت بلوچستان سے دہشت گردوں کا خاتمہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد اور سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
You can share this post!
administrator



