DAILY FARZAND E BALOCHISTAN

آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائیاں، 15خوارج ہلاک

آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائیاں، 15خوارج ہلاک

کوئٹہ/اسلام آباد۔۔۔۔۔۔آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کے دوران 15 خوارج ہلاک کر دیے گئے۔سیکیورٹی فورسز نے مستونگ، بولان، واشک، آواران، سبی، خضدار، ہرنائی اور نوشکی میں خوارج کے خلاف متعدد کارروائیاں کیں۔کارروائیوں کے نتیجے میں 15 خوارج جہنم واصل ہوئے جبکہ خوارج کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔سیکیورٹی فورسز کی مثر کارروائیوں کے باعث خوارج کے نیٹ ورک کو شدید نقصان پہنچا اوران کی نقل و حرکت محدود کر دی گئی ہے۔میڈیار پورٹ کے مطابق سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت اپنی کارروائیاں بلا تعطل جاری رکھنے کےلئے پرعزم ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کی تحسین کی اور 15 خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائیاں کرکے فتن الہندوستان اور فتن الخوارج کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا، دہشتگردی کے خلاف برسرِپیکار سیکیورٹی فورسز کے بہادر جوان قوم کا فخر ہیں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ ان شااللہ قوم کی حمایت سے بلوچستان سے فتن الہندوستان اور فتن الخوارج کے دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔

administrator

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest news