DAILY FARZAND E BALOCHISTAN

ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔میر سرفراز بگٹی

ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔میر سرفراز بگٹی

کوئٹہ۔۔۔۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ہنگو میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں فتة الخوارج کے 7 کارندوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔اپنے بیان میں وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے آپریشن کے دوران بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہونے والے کیپٹن حمزہ اکرم کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ وطن عزیز کے دفاع اور امن و استحکام کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ہمارے اصل ہیرو ہیں۔میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج اور دیگر سیکیورٹی اداروں کی قربانیاں قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔ شہداءکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، ان کی بدولت ملک میں پائیدار امن اور استحکام کی منزل حاصل ہوگی۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دہشت گرد عناصر اور ان کے سہولت کاروں کے لیے پاکستان میں کوئی جائے پناہ نہیں۔ ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی بہادر افواج اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔ بلوچستان کے عوام بھی دہشت گردی کے خاتمے اور ملک میں امن کے قیام کے لیے ریاستی اداروں کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ ہیں۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کیپٹن حمزہ اکرم اور دیگر تمام شہداءکے درجات بلند فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

administrator

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest news