DAILY FARZAND E BALOCHISTAN

پاکستان اور امریکا کا دہشتگردی کیخلاف تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور امریکا کا دہشتگردی کیخلاف تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

اسلام آباد/واشنگٹن ۔۔۔۔واشنگٹن میں پاکستان اور امریکا کے درمیان انسدادِ دہشت گردی مذاکرات کا چوتھا دور ہوا جس میں دونوں ممالک نے دہشت گردی کے خلاف تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔دفترِ خارجہ کے مطابق پاکستان اور امریکا نے داعش خراسان، القاعدہ، ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کے خلاف مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔دونوں ممالک نے سرحدی سیکیورٹی مضبوط بنانے اور دہشت گرد سہولت کار نیٹ ورکس کے خاتمے پر تبادلہ خیال کیا۔پاکستان اور امریکا نے خطے میں امن، خوش حالی کے لیے انسدادِ دہشت گردی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

administrator

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest news