DAILY FARZAND E BALOCHISTAN

حکومت سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے موثر اقدامات کو یقینی بنائےگی، شہباز شریف

حکومت سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے موثر اقدامات کو یقینی بنائےگی، شہباز شریف

اسلام آباد۔۔۔۔۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ نجکاری کے مراحل میں بہترین پیشہ ورانہ استعداد کے حامل کنسلٹنٹ کی تجاویز کو یقینی بنایا جائے ،بجلی کی ترسیلی کمپنیز کی نجکاری میں عالمی معیار کے سرمایہ کاروں کی شمولیت یقینی بنانے کےلئے موثر اور جامع حکمت عملی اختیار کی جائے،نجکاری کے عمل میں سرمایہ کاروں کی شمولیت کے لیے اندرون و بیرون ملک کیے جانے والے کامیاب روڈ شوز باعث اطمینان ہیں،ڈسکوز کی نجکاری کے تمام مراحل مقررہ مدت میں طے شدہ قواعد اور بہترین حکمت عملی کے مطابق منافع بخش انداز میں مکمل کیے جائیں۔ بدھ کو وزیراعظم کی زیر صدارت بجلی کی تقسیم کار کمپنیز کی نجکاری اور نجکاری کمیشن کی ادارہ جاتی تنظیم نو کی پیش رفت پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں نجکاری کمیشن کی جانب سے ترسیلی کمپنیز کے پہلے مرحلے کی تکمیل کے لیے اب تک کہ کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ مزید براں، نجکاری کمیشن کی ادارہ جاتی تنظیم نو کے تناظر میں بہترین افرادی قوت کی شمولیت پر پیش رفت پر بھی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد خان لغاری، وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیرانفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ، وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی اور متعلقہ سرکاری اداروں کے عہدے داران نے شرکت کی۔اجلاس میں نجکاری کمیشن کی جانب سے ترسیلی کمپنیز کے پہلے مرحلے کی تکمیل کے لیے اب تک کہ کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔حکومت سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے موثر اقدامات کو یقینی بنائےگی مزید براں، نجکاری کمیشن کی ادارہ جاتی تنظیم نو کے تناظر میں بہترین افرادی قوت کی شمولیت پر پیش رفت پر بھی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے خصوصی ہدایت کی کہ بجلی کی ترسیلی کمپنیز کی نجکاری میں عالمی معیار کے سرمایہ کاروں کی شمولیت یقینی بنانے کے لیے موثر اور جامع حکمت عملی اختیار کی جائے۔

administrator

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest news