DAILY FARZAND E BALOCHISTAN

آزاد کشمیر میں ن لیگ کی فتح مخالفین کو ہضم نہیں ہو رہی، عطا اللہ تارڑ

آزاد کشمیر میں ن لیگ کی فتح مخالفین کو ہضم نہیں ہو رہی، عطا اللہ تارڑ

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ شرجیل میمن نے 2024 کے انتخابات پر سوال اٹھائے، اگر ایسا ہے تو سندھ پر بھی سوال اٹھیں گے، عوام نے تعمیر و ترقی اور کارکردگی کی بنیاد پر مسلم لیگ ن کو ووٹ دیا۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ آزاد کشمیر میں ن لیگ کی فتح مخالفین کو ہضم نہیں ہو رہی، پیپلز پارٹی تحمل کا مظاہرہ کرے، نتائج تسلیم کرے اور آگے بڑھے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات میں سیاسی سرگرمی بھرپور طریقے سے ہوئی، آزاد کشمیر کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن)کی کامیابی کو تسلیم کرنا چاہیے، مسلم لیگ (ن)کی قیادت نے کشمیر کی ترقی کو ہمیشہ اپنی ترجیحات میں رکھا، آزاد کشمیر میں مسلم لیگ کو سادہ اکثریت حاصل ہوگئی۔عطا تارڑ نے کہا کہ شرجیل انعام میمن کی طرف سے بے بنیاد الزامات لگائے گئے، الزامات لگانے والے شواہد بھی پیش کریں، عوام نے تعمیر و ترقی اور کارکردگی کی بنیاد پر مسلم لیگ ن کو ووٹ دیا، سیاسی نوک جھونک جمہوریت کا حصہ ہے۔

administrator

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest news