لاہور۔۔۔۔۔ کوٹ عبدالمالک کے قریب سیلاب سے متاثرہ علاقے سے ایک مگر مچھ ریسکیو کرلیا گیا، مگر مچھ کونوائلڈ لائف بریڈنگ سنٹر کٹ والا فیصل آباد منتقل کر دیا گیا۔ ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجر لاہور کے مطابق سوشل میڈیا پر اطلاع ملنے کے بعد وائلڈ لائف رینجرز نے متاثرہ علاقے کی نگرانی کی اور مگر مچھ کو ریسکیو کیا۔ مگر مچھ کو ضروری طبی معائنے اور دیکھ بھال کے لیے وائلڈ لائف بریڈنگ سنٹر کٹ والا فیصل آباد منتقل کیا گیا۔ترجمان محکمہ جنگلی حیات نے کہا کہ شہری خطرناک جنگلی جانوروں کو خود پکڑنے یا سنبھالنے کی کوشش نہ کریں۔ شہری خطرناک جنگلی جانور نظر آنے کی صورت میں ہیلپ لائن 1107پر اطلاع دیں۔ ترجمان محکمہ جنگلی حیات نے کہا کہ حالیہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں محکمہ جنگلی حیات کا وائلڈ لائف ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
You can share this post!
administrator



