اسلام آباد ۔۔۔۔۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے 24/7 نادرا سینٹر شملہ پہاڑی کا دورہ کیا اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا۔وزیر داخلہ نے شہریوں کے لیے بہترین سہولتیں دیکھ کر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔ انہوں نے شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات بنوانے کے لیے آنے والے شہریوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل دریافت کیے۔محسن نقوی مختلف کانٹرز پر گئے، نادرا عملے سے ملاقات کی اور شہریوں سے ان کے مسائل کے بارے میں پوچھا۔ وزیر داخلہ نے 2 شہریوں کے مسائل بلا تاخیر حل کرنے کے لیے موقع پر ہی احکامات بھی جاری کیے۔بعض شہریوں نے نادرا سینٹر کے باہر مقرر کردہ پارکنگ فیس سے زائد رقم وصول کیے جانے کی شکایات بھی کیں۔محسن نقوی نے کہا کہ ایف آر سی کے ٹریک ریکارڈ تک رسائی کے نظام کو اسٹریم لائن کیا جائے گا، نادرا سینٹر شملہ پہاڑی پہلے بھی وزٹ کر چکا ہوں، شہریوں کے فیڈ بیک سے خوشی ہوئی۔وزیر داخلہ نے کہا کہ شہریوں کا اعتماد اور اطمینان ہی کسی ادارے کی کامیابی ہے، چیئرمین نادرا اور ان کی پوری ٹیم کی محنت اور کارکردگی قابلِ ستائش ہے۔
- August 2, 2026
0
5
Less than a minute
You can share this post!
administrator



