DAILY FARZAND E BALOCHISTAN

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح کی ملاقات

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح کی ملاقات

راولپنڈی۔۔۔۔۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعاون اور علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال اور برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح نے پاکستان میں متعین کویتی سفیر ناصر عبدالرحمان جے المطیری کے ہمراہ جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی کا دورہ کیا اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان کے مطابق دونوں رہنماﺅں نے پاکستان اور کویت کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق کویتی وزیر خارجہ نے خطے میں امن، استحکام اور سکیورٹی کے فروغ کےلئے پاکستان کے مثبت اور تعمیری کردار کو سراہتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط شراکت داری کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کویت کےساتھ پاکستان کے مضبوط اور دیرینہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے پختہ عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور کویت علاقائی امن، استحکام اور خوشحالی کےلئے مشترکہ ویژن رکھتے ہیں اور دونوں ممالک باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے پرعزم ہیں۔

administrator

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest news