راولپنڈی۔۔۔۔۔۔سیکیورٹی فورسز کی جانب سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں خیبر پختون خوا اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آپریشنز کے دوران 32 دہشت گرد مارے گئے ۔پاک فوج کے شعب تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 28 اور 29 جولائی کی درمیانی رات ضلع خیبر میں انٹیلی جنس بنیاد پر ٹارگٹڈ آپریشن کیا گیا، خیبر میں کارروائی میں فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 24 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے ضلع نوشکی میں بھی انٹیلی جنس کی بنیاد پر متعدد کارروائیاں کی گئیں، نوشکی میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الہندوستان کے 8 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔کارروائیوں میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو موثر انداز میں نشانہ بنایا، دہشت گردوں کے زیرِ استعمال اسلحہ، گولہ بارود، آئی ای ڈیز بھی برآمد کر لی گئیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق کسی بھی بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد کے خاتمے کے لیے آپریشنز جاری ہیں، جن کا مقصد دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کا مکمل خاتمہ کرنا ہے۔
You can share this post!
administrator



