DAILY FARZAND E BALOCHISTAN

غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، شکیل قادر خان

غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، شکیل قادر خان

کوئٹہ۔۔۔۔۔چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت بی ٹیوٹا (B-TEVTA) کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ادارے کو مزید فعال بنانے، اسکل ڈیویلپمنٹ کے ذریعے عوام کو روزگار فراہم کرنے اور لائیولی ہڈ کے فروغ کے لیے فوری اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کہا کہ بلوچستان میں نوجوانوں کو قابل روزگار بنانے کے لیے اسکل ڈیویلپمنٹ کلیدی حیثیت رکھتا ہے اور بی ٹیوٹا کو ایک فعال، شفاف اور نتیجہ خیز ادارہ بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے صوبے کے عوام کو ملکی اور عالمی سطح پر روزگار کے مواقع میسر ہوں گے جس سے صوبے کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ بی ٹیوٹا کو مکمل طور پر فعال کرنے اور اس کے اندرونی نظم و نسق کو بہتر بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے جارہے ہیں۔ ادارے میں غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ سرکاری وسائل کا م¶ثر استعمال یقینی بنایا جا سکے۔ اس موقع پر ایم ڈی بی ٹیوٹا حمود الرحمن نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ
تربیتی پروگرامز کی معیار کو بہتر بنانے کے لیے نصاب، ٹرینرز اور بعد از تربیت فالو اپ میکانزم کو مضبوط کیا جائے گا۔ دوسرے صنعتی شعبوں کے ساتھ لنکیج بڑھانے کے ذریعے تربیت یافتہ افرادی قوت کو روزگار کے عملی مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ لائیوی لی ہڈ کے لیے چھوٹے کاروبار، ہنر مند افراد اور کمیونٹی پر مبنی منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر سپورٹ کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ٹریننگ میں جدید تقاضوں اور عالمی معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے نصاب اپ ڈیٹ کیا جائے گا کیونکہ دنیا بدل رہی ہے اور اداروں کو اس تبدیلی کے ساتھ چلنا ہوگا۔ لیبارٹری میں سامان اور سہولیات کو بہتر بنا کر تربیتی عمل کو زیادہ م¶ثر اور جدید بنایا جائے گا۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری ترقیات ذاہد سلیم، سیکرٹری لیبر صالح محمد ناصر نے بھی موجود تھے۔

administrator

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest news