واشنگٹن۔۔۔۔امریکی حکام نے کہاہے کہ ایران پر عائد اقتصادی پابندیاں اور مالی دبا ممکنہ طور پر فوجی حملوں سے زیادہ موثر ثابت ہو سکتے ہیں۔امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن کا خیال ہے کہ معاشی دبا ﺅتہران کو مذاکرات پر آمادہ کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔رپورٹ میں امریکی انتظامیہ کے سینئر حکام کے حوالے سے بتایا گیا کہ انٹیلی جنس اطلاعات کے مطابق ایران کو پیٹرول کی قلت، بینکوں سے بڑے پیمانے پر رقوم نکلوانے کے خدشات اور اپنے جنگجوﺅں کو ادائیگیاں کرنے میں مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے جبکہ امریکی پابندیوں اور بحری ناکہ بندی نے ملک پر مالی دباﺅ مزید بڑھا دیا ہے۔ایک امریکی عہدیدار نے دعوی کیا کہ ایران کو محکمہ جنگ سے زیادہ امریکی محکمہ خزانہ سے خوف ہے تاہم انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ اقتصادی دبا کے ذریعے ایران کو کسی معاہدے پر آمادہ کرنے میں مکمل فوجی کارروائی کے مقابلے میں زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق ایران کے لیے بیرون ملک منجمد اثاثوں تک رسائی اور اقتصادی پابندیوں میں نرمی اب بھی مذاکرات کا بنیادی نکتہ ہے۔ یہی معاملات امریکا اور ایران کے درمیان جاری بات چیت میں اہم حیثیت رکھتے ہیں جس کا مقصد حالیہ جنگی وقفے کو مستقل جنگ بندی میں تبدیل کرنا ہے۔
- July 28, 2026
0
7
Less than a minute
You can share this post!
administrator



