DAILY FARZAND E BALOCHISTAN

فیلڈ مارشل سے امریکی ایوانِ نمائندگان کے 2ارکان کی جی ایچ کیو میں ملاقات

فیلڈ مارشل سے امریکی ایوانِ نمائندگان کے 2ارکان کی جی ایچ کیو میں ملاقات

راولپنڈی ۔۔۔۔۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی ایوانِ نمائندگان کے رکن ریان کیتھ زنکے اور مائیکل جیمز نے جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں ملاقات کی۔آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی، دوطرفہ دفاعی تعاون اور اقتصادی تعاون و خوشحالی کے فروغ کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بیان کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان کی وسیع اقتصادی صلاحیتوں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پائیدار علاقائی استحکام کا دارومدار اقتصادی ترقی، تجارت کے فروغ اور علاقائی روابط پر ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کاروبار دوست ماحول کی فراہمی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ساختی اصلاحات پر عمل پیرا ہے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق امریکی وفد نے علاقائی استحکام اور اقتصادی مضبوطی کے لیے پاکستان کے اہم کردار کو سراہا۔ وفد کے پیشہ ورانہ تجربے اور بصیرت کو مدنظر رکھتے ہوئے دونوں جانب سے دوطرفہ اقتصادی تعاون، نجی شعبے کی شراکت داری اور باہمی تجارتی تعلقات کے فروغ کے مواقع پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان کے مطابق امریکی وفد نے پرتپاک میزبانی پر عسکری قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امریکا اور پاکستان کے درمیان اقتصادی، تجارتی اور ادارہ جاتی روابط کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

administrator

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest news