پشاور۔اسلام آباد۔۔۔۔۔ خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں چیک پوسٹ پر حملے کی ناکام کوشش کرنے والے فتنة الخوارج کے دہشتگرد عبرت کا نشان بن گئے۔ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں واقع پولیس اور پاک فوج کی مشترکہ چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا تھاسیکیورٹی فورسز کی بروقت اور م¶ثر جوابی کارروائی کے نتیجے میں حملہ ناکام بنا دیا گیا اور فتنہ الخوارج کے تمام دہشتگرد مارے گئے۔ٹانک کے مقامی بازار میں مارے جانے والے حملہ آوروں کی لاشیں لائے جانے پر شہریوں کی جانب سے نفرت کا اظہار کیا گیا۔ ضلع ٹانک کے عوام نے فتنة الخوارج کے ہلاک دہشت گردوں پر شدید غصے، بیزاری اور لعنت ملامت کا اظہار کیا۔مسلسل بدامنی اور تشدد سے متاثرہ مقامی آبادی اب ایسے عناصر کے خلاف کھلے عام اپنے شدید غصے اور بیزاری کا اظہار کر رہی ہے۔عوام کی جانب سے یہ شدید ردِعمل ملک میں امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے والے عناصر کے لیے ایک واضح اور عبرت ناک پیغام کی حیثیت رکھتا ہے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے کو ناکام بنانے اور چار دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے ۔ اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت، غیر معمولی جرات اور بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمارے بہادر جوانوں نے دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنا کر ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ پاکستان کی سلامتی پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی، ساری قوم اپنی بہادر افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوںنے کہا کہ حکومت اور سکیورٹی فورسز آپریشن ”عزمِ استحکام“کے تحت ملک سے دہشتگردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک اپنی کارروائیاں پوری قوت کے ساتھ جاری رکھیں گے۔
You can share this post!
administrator



