کوئٹہ۔۔۔۔ ہرنائی کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے ٹیلی کمیونیکیشن ٹاور کو دھماکے سے اڑادیا۔ پولیس کے مطابق اتوار کو ہرنائی کے پہاڑی علاقے پان غر میں نامعلوم مسلح افراد نے ٹیلی کمیونیکیشن ٹاور کو دھماکے سے اڑادیا جس کے باعث علاقے میں پی ٹی سی ایل اور ڈی ایس ایل انٹرنیٹ سروس معطل ہوگئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس مزید کارروائی کررہی ہے۔
You can share this post!
administrator



