DAILY FARZAND E BALOCHISTAN

پنجاب میں بارشوں سے پیش حادثات میں 22 افراد جاں بحق جبکہ 183 زخمی ہوئے ہیں،عمر عباس

پنجاب میں بارشوں سے پیش حادثات میں 22 افراد جاں بحق جبکہ 183 زخمی ہوئے ہیں،عمر عباس

لاہور۔۔۔۔۔پنجاب بھر میں بارشوں سے پیش آنے والے مختلف حادثات میں 22 افراد جاں بحق جبکہ 183 زخمی ہوئے ہیں یہ بات ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عمر عباس نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران بتائی انہوں نے بتایا کہ حالیہ بارشوں کے دوران سب سے زیادہ بارش گوجرانوالہ اور راولپنڈی ڈویژن میں ریکارڈ کی گئی، دریائے راوی اور دریائے ستلج میں پانی کی صورتِ حال معمول کے مطابق ہے ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق شیخو پورہ میں ایک بند میں شگاف پڑا تھا جسے فوری طور پر بھر دیا گیا انہوں نے بتایا کہ پنجاب ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت نئی مشینری حاصل کی گئی ہے جبکہ گزشتہ سال کے مقابلے میں اس بار 3 گنا کم پانی جمع ہوا ہے عمر عباس نے بتایا کہ مون سون سے قبل بڑے نالوں کی صفائی کا کام مکمل کیا گیا تھا. ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ بجلی کا نظام پرانا ہے اور اس حوالے سے مختلف امور کا جائزہ لیا جا رہا ہے انہوں نے بتایا کہ دریاں کے بیڈ سے تجاوزات اور موجود افراد کو ہٹا دیا گیا ہے، جبکہ دریاں کے اطراف متعدد مقامات پر حفاظتی بند بھی تعمیر کیے جا رہے ہیں۔

administrator

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest news