DAILY FARZAND E BALOCHISTAN

مستونگ،گاڑی پر فائرنگ، سیشن جج سمیت 2 افراد شہد، ایڈیشنل سیشن جج زخمی

مستونگ،گاڑی پر فائرنگ، سیشن جج سمیت 2 افراد شہد، ایڈیشنل سیشن جج زخمی

کوئٹہ/ مستونگ ۔۔۔۔۔۔۔مستونگ کے علاقے ولی خان میں نامعلوم افراد نے سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دو افراد شہداور ایڈیشنل سیشن جج زخمی ہوگیا ۔ڈی پی او اللّٰہ بخش بلوچ کے مطابق فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کا گن مین شہد ہو گئے، فائرنگ سے ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت 2 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ڈی پی او کے مطابق سیشن جج اور ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ سے سیشن کورٹ مستونگ آ رہے تھے، واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ پر حملہ ریاست پر حملہ ہے، دہشت گردوں کو ہر قیمت پر انجام تک پہنچائیں گے۔انہوں نے کہا کہ قانون کے محافظوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا،وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین کی شہادت کے واقعے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ پر حملہ درحقیقت ریاست پاکستان اور قانون کی عملداری پر حملہ ہے، جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس دہشت گردانہ کارروائی میں ملوث عناصر اور ان کے سہولت کاروں کو ہر قیمت پر انجام تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ قانون کے محافظوں کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا اور ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کو پوری قوت سے کچل دیا جائے گا میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے لیے کسی قسم کی رعایت نہیں ہوگی۔ بلوچستان میں دہشت گردوں کے لیے کوئی محفوظ پناہ گاہ باقی نہیں رہنے دی جائے گی اور ان کے خلاف انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیوں کا دائرہ مزید وسیع اور مو¿ثر بنایا جائے گا وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ امن دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی اور دہشت گردی کے ہر نیٹ ورک کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے تک ریاستی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ شہداءکے خون کا حساب ضرور لیا جائے گا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری قوت، عزم اور قومی یکجہتی کے ساتھ منطقی انجام تک جاری رہے گی میر سرفراز بگٹی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت بلوچستان عوام کے جان و مال کے تحفظ، قانون کی بالادستی اور صوبے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے تمام ریاستی اداروں کے ساتھ مکمل ہم آہنگی کے ساتھ ہر ممکن اقدام جاری رکھے گی۔

administrator

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest news