DAILY FARZAND E BALOCHISTAN

خطے میں ہم تیل فروخت نہیں کریں گے تو کوئی بھی نہیں کرےگا، باقر قالیباف

خطے میں ہم تیل فروخت نہیں کریں گے تو کوئی بھی نہیں کرےگا، باقر قالیباف

تہران۔۔۔۔۔۔ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور مذاکرات کار باقر قالیباف نے کہا ہے کہ خطے میں ہم تیل فروخت نہیں کریں گے تو کوئی بھی تیل فروخت نہیں کرے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے بیان میں باقر قالیباف نے کہا کہ ہماری سلامتی یقینی نہیں بنائی جاتی تو کوئی بھی بنیادی ڈھانچہ محفوظ نہیں رہے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز کی سلامتی امریکی افواج کی عدم موجودگی میں ہی ممکن ہے۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران میں پاور پلانٹس اور پلوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی پر ایران نے خطے کے ممالک میں پلوں اور بنیادی انفرا اسٹرکچر کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔سینئر ایرانی عہدے دار نے کہا کہ امریکیوں کو حالیہ 10 روزہ جنگ میں یہ سمجھ جانا چاہیے کہ ایران جہاں چاہے حملہ کرنے کی اہلیت رکھتا ہے۔

administrator

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest news