DAILY FARZAND E BALOCHISTAN

سکیورٹی فورسز نے جدید ٹیکنالوجی کو انتہائی موثر انداز میں اپنایا ہے، شہباز شریف

سکیورٹی فورسز نے جدید ٹیکنالوجی کو انتہائی موثر انداز میں اپنایا ہے، شہباز شریف

اسلام آباد۔۔۔۔۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان روبوٹکس، مصنوعی ذہانت اور ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے 21ویں صدی کی جدید ترین تکنیکی دنیا میں صفِ اول کا ملک بننے کے لیے تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ انڈس روبوٹکس اینڈ آٹونومس سسٹمز ایکسپو 2026 سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو ٹیکنالوجی کبھی ماضی میں ایک خواب سمجھی جاتی تھی، آج حقیقت بن چکی ہے اور مشینیں اب خود فیصلے کرنے اور ان پر عملدرآمد کی کامل صلاحیت رکھتی ہیں، پاکستان نے ڈرونز کی 60 فیصد سے زائد مقامی بنیادوں پر تیاری مکمل حاصل کر لی ہے، جو تکنیکی خودانحصاری کی جانب بڑا سنگِ میل ہے۔انہوں نے یاد دہانی کرائی کہ پاکستان نے حال ہی میں ‘انڈس اے آئی سمٹ’ کی کامیابی سے میزبانی کی، جو ٹیکنالوجی کو اپنانے کی حکومتی سنجیدگی کا منہ بولتا ثبوت ہے، سکیورٹی فورسز نے جدید ٹیکنالوجی کو انتہائی مثر انداز میں اپنایا ہے، معرک حق کے دوران آٹونومس سسٹمز اور سائبر سیکیورٹی کا استعمال کرتے ہوئے پاکستان کی سرحدوں کا کامیابی سے دفاع کیا گیا ہے، دفاعی شعبے میں آٹونومس صلاحیتوں کے مسلسل فروغ کے لیے واضح اور شفاف قانون سازی سمیت جامع فریم ورک جلد تیار کیا جائے گا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے حکومت کی ڈیجیٹل پالیسی اور کامیابیوں کی پیشرفت بیان کی کہ وزیراعظم شہباز شریف نے جدید ترین مصنوعی ذہانت کے حامل ‘پرائم منسٹرز آفس سسٹم’ کا باقاعدہ افتتاح کیا ہے، جو سرکاری گورننس میں انقلابی تبدیلی لائے گا، حکومت کی مسلسل سرمایہ کاری اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی بدولت پاکستان کی انفارمیشن و کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کی برآمدات میں تقریبا 21 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا، پاکستان نے ای گورنمنٹ ڈویلپمنٹ انڈیکس میں 14 درجے کی شاندار بہتری حاصل کی ہے۔

administrator

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest news