DAILY FARZAND E BALOCHISTAN

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بارشوں سے تباہی، مختلف حادثات میں 23 افراد جاں بحق

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بارشوں سے تباہی، مختلف حادثات میں 23 افراد جاں بحق

اسلام آباد /لاہور /پشاور ۔۔۔۔۔۔آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہا جس کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے ، نکاسی آب نہ ہونے کے باعث سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر نے لگیں ،اس دور ان مختلف حادثات کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 23ہوگئی ، درجنوں افراد زخمی ہوئے ، کئی گھر متاثر ہوئے ۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق پنجاب میں بارشوں کے باعث چھتیں گرنے اور دیگر حادثات میں 9 افراد جاں بحق اوردرجنوں زخمی ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق لاہور کے قریب رائیونڈ کے علاقے کوٹ بابو خان میں گھر کی چھت گر گئی، ملبے تلے دب کر ایک شخص جاں بحق ہوا اور 3افراد زخمی ہوگئے، لاہور میں بند روڈ گلشن راوی کے قریب چھت گرنے سے 4 افراد زخمی ہوئے ہیں۔پاکپتن کے گا¶ں 75 ڈی میں کمرے کی چھت گرنے سے خاتون اور ہوتہ میں کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق ہوئے، گجرات میں چھتیں گرنے سے ایک شخص دم توڑ گیا اور6 افراد زخمی ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق سیالکوٹ میں بارش کے باعث گھر کی چھت گرنے سے تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق گوجرانوالہ میں بارش کے باعث چھتیں اور دیواریں گرنے کے 8 مختلف واقعات میں 3 افراد جاں بحق، 14 زخمی ہوئے، کرنٹ لگنے کے 3 مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہوئے۔ساہیوال میں چھتیں گرنے سے ایک خاتون جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے، منڈی بہا¶الدین میں چھتیں اور دیواریں گرنے سے 8 افراد زخمی ہوئے، بہاولنگر میں شیڈ گرنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔اطلاعات کے مطابق پنڈی بھٹیاں میں طوفانی بارش کے باعث سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں، شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کرنا پڑ ا ہے ادھر فیصل آباداور بھلوال میں بھی بادل خوب برسے جس کے باعث نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔ اطلاعات کے مطابق جھنگ شہر اور گردونواح میں بھی موسلا دھار بارش ہوئی ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کا سپیل 24 جولائی تک جاری رہے گا۔دوسری جانب خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں مختلف حادثات کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق اور 19 افراد زخمی ہو چکے ہیں، جاں بحق ہونے والے افراد میں 6 مرد، 6 بچے اور 2 خواتین شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 11 مرد، 4 خواتین اور 4 بچے شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق بارشوں اور فلش فلڈ سے اب تک 28 مکانات متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 6 گھر مکمل طور پر منہدم جبکہ 22 کو جزوی نقصان پہنچا ۔پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق حادثات پشاور، نوشہرہ، خیبر، مردان، بونیر، باجوڑ، شانگلہ، صوابی، چترال لوئر، دیر لوئر و اپر، ایبٹ آباد، مانسہرہ، تورغر، کرم اور شمالی وزیرستان میں پیش آئے ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122 اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تمام متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں مسلسل جاری ہیں، جبکہ صوبے کے تمام دریا¶ں اور ندی نالوں میں فی الحال پانی کی سطح اور بہا¶ معمول کے مطابق ہے۔پی ڈی ایم اے نے تنبیہ کی ہے کہ صوبے میں بارشوں کا یہ سلسلہ 23 جولائی تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔

administrator

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest news