لاہور/پشاور/شیخوپورہ/مریدکے/گجرات/ڈی جی خان۔۔۔۔۔۔ملک میں مون سون کا سلسلہ جاری ہے، پنجاب کے متعدد شہروں میں بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس سے شدید گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔ خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تیز بارشوں سے حادثات میں 12 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوگئے۔ جاں بحق افراد میں 5 بچے اور ایک خاتون بھی شامل صوبائی دارالحکومت لاہور میں کچھ علاقوں میں رم جھم سے موسم خوشگوار ہوگیا، شیخوپورہ، مریدکے، کاہنہ اور گردونواح میں تیز ہواﺅں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی ہے۔پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی مون سون نے رنگ جما دیئے، بارش اور ٹھنڈی ہواﺅں سے حبس کا زور ٹوٹ گیا۔گجرات شہر اور گردونواح میں مون سون کی پہلی بارش سے ہر طرف جل تھل ایک ہوگیا، جیل چوک، کچہری چوک سمیت شہر کی سڑکیں گلیاں ندی نالوں میں تبدیل ہوگئیں، کئی کئی فٹ پانی سڑکوں اور گلیوں میں کھڑا ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔گوجرانوالہ شہر اور گردونواح میں شدید بارش ہوئی، بارش سے گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا، سیٹیلاٹ ٹان، ماڈل ٹاﺅن، پیپلز کالونی، حافظ آباد روڈ، چندہ قلعہ کے علاقوں میں بارش سے شہر کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔اس کے علاوہ ڈیرہ غازی خان میں بھی موسلا دھار بارش اور ٹھنڈی ہواﺅں سے حبس کا خاتمہ ہوگیا جس کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔پشاور میں گزشتہ رات ہونے والی بارش کے بعد شہر کے متعدد علاقے زیر آب آگئے، یونیورسٹی روڈ انڈر پاس میں پانی جمع ہونے سے بی آر ٹی بس سروس معطل ہوگئی،مرکزی راہداری پر سروس معطل ہونے سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔صوابی میں رات سے وقفے وقفے سے ہونے والی بارش سے گرمی کی شدت میں نمایاں کمی آئی ۔علاوہ ازیں دریائے سندھ میں کالا باغ اور دریائے چناب میں خانکی کے مقام پر نچلے درجے کی سیلابی صورتحال ہے جبکہ پنجاب کے بیشتر دریاں میں پانی کا بہا ﺅ معمول کے مطابق ہے ۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے سندھ میں کالا باغ کے مقام پر پانی کی آمد 2 لاکھ 69 ہزار اور اخراج 2 لاکھ 62 ہزار ہے، جبکہ دریائے چناب میں خانکی کے مقام پر پانی کی آمد 1 لاکھ 13 ہزا اور اخراج 1 لاکھ 6 ہزار ہے۔دریائے چناب میں مرالہ تریموں پنجند اور قادر آباد کے مقامات پر پانی کا بہاﺅ معمول پرہے، جبکہ دریائے راوی میں جسڑ شاہدرہ ہیڈ سدھنائی اور بلوکی اور دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا سلیمانکی اور ہیڈ اسلام میں پانی کا بہاﺅمعمول پر ہے ۔اس کے علاوہ ڈیرہ غازی خان رودکوہیوں، جبکہ دریائے سندھ میں تربیلا تونسہ اور چشمہ کے مقام پر پانی کا بہا ﺅ اپنے معمول کی سطح پر ہے ۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 24 جولائی تک پنجاب کے دریاﺅں میں پانی کی صورتحال میں اضافے کا خدشہ ہے، دریائے راوی اور چناب سے ملحقہ نالوں بہیں بسنتر، ڈیگ ایک پلکھو بھمبر ہلسی اور ڈورا میں بھی سیلاب کی وارننگ دی گئی ہے، ڈیرہ غازی خان کے رود کوہیوں میں فلیش فلڈنگ کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔حکام کے مطابق لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، سرگودھا، اوکاڑہ، ساہیوال، بہاولنگر اور راولپنڈی ڈویژن میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ دریاں کے پاٹ میں موجود شہری فوری محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں، حکومت پنجاب کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فلڈ ریلیف کیمپس قائم کر دیئے گئے ہیں، فلڈ ریلیف کیمپس میں تمام تر بنیادی سہولیات اور ادویات فراہم کی جائیں گی۔
You can share this post!
administrator



